فوٹو امت
فوٹو امت

ایوبیہ نیشنل پارک میں لگی آگ میں شدت، قریبی علاقوں میں پھیل گئی

رپورٹ: نوید اکرم عباسی

ایبٹ آباد : ایوبیہ نیشنل پارک اور گردونواح میں لگنے والی آگ مزید پھیل گئی، قریبی جنگلات اور وائلڈ لائف کو بری طرح متاثر کرنے لگی ۔

گلیات کی سرسبز خوبصورت وادیاں جنگلات اور جنگلی حیات کی وجہ سے مشہور ہیں ایوبیہ نیشنل پارک میں گزشتہ کئی روز سے لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا  گیا اور پائپ لائن ٹریک سیاحوں کے لیے بند کر کے مرمت کی جاتی رہی

دوسری طرف آج آگ اس جنگل سے نکل کر نزدیک کنڈلہ اور گردونواح میں تیزی سے پھیل رہی ہے، دھویں کے بادل اور درختوں کے جلنے کے مناظر دور دور تک نظر آنے لگے۔

اس حوالےسے مقامی مساجد سے اعلانات بھی کیے گئے ۔عوامی حلقوں کا  کہناہے کہ وائلڈ لائف اور جنگلات کے ساتھ دوسرے متعلقہ ادارے سوئے رہتے ہیں، ہر سال آگ لگنے سے نقصان کو کنٹرول کیوں نہیں کیا جارہا، کہیں یہ ٹمبر مافیا اور بدعنوان عناصر کی کاروائی تو نہیں۔

انھوں نے  مطالبہ کیا کہ  چیف سکریٹری خیبرپختونخوا کمشنر ہزارہ چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف و جنگلات انکوائری کریں کہ بار بار توجہ دلوانے کے  ان واقعات پر کنٹرول کیوں نہیں کیاجاتا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔