اسلام آباد،سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال ابھی ابتداء ہے اور آگے انتہا اور قیامت باقی ہے۔ انہوں نے 9 مئی کے حوالے سے شواہد اور گواہی کا انتظار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اپنے ایکس پیج پر جاری کیے گئے پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ کئی سال سے روکنے کی کوشش کرتے رہے لیکن ان کی بات نہیں سنی گئی اور متعلقہ افراد کو وہاں پہنچا دیا گیا جہاں سے قانونی اور دنیاوی طور پر واپسی ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک جس تکبر اور زعم کی وجہ سے کسی نے نہیں روکا، اس کے اثرات سامنے آئیں گے اور متعلقہ افراد مزید چکنا چور ہوں گے۔ فیصل واوڈا نے اپنے پیغام میں 9 مئی کے حوالے سے جاری کی گئی مختصر ویڈیوز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اصل صورتحال ابھی دلدل میں ہے اور شواہد اور گواہی سامنے آنے کے بعد سب کچھ واضح ہو جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos