راولپنڈی،راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ گلشن آباد میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گھر میں گیس لیک ہو رہی تھی اور بجلی کا بٹن دبانے سے دھماکہ ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں حفاظتی اقدامات بھی بڑھا دیے گئے ہیں تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos