اسلام آباد،اسلام آباد اور گردونواح میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ 20 دسمبر 2025 کو صبح 9 بج کر 37 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 رہی اور اس کا مرکز تربیلا سے 50 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلہ 15 کلومیٹر زیر زمین آیا۔
شہریوں نے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کیا اور محفوظ مقامات پر پناہ لی۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos