عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا پر کے پی حکومت کا اظہار افسوس

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں سنائی گئی سزا پر خیبر پختونخوا حکومت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شفیع جان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا سنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا یہ مقدمہ من گھڑت، جعلی اور بے بنیاد ہے جس کا مقصد سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔

شفیع جان نے کہا کہ پارٹی اس فیصلے کے خلاف قانونی ماہرین سے مشاورت کرے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئین، قانون اور انصاف کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی اور پارٹی اپنے مؤقف پر قائم رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔