قصور میں ایل پی جی سے بھرا کنٹینر الٹ گیا،گیس کا اخراج جاری

قصور کے علاقے فیروز پور روڈ پر بھلو اسٹاپ کے قریب ایل پی جی سے بھرا ہوا کنٹینر اچانک سڑک کنارے الٹ گیا جس کے نتیجے میں گیس کا اخراج شروع ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ گیس کے اخراج کے پیش نظر شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے اور متاثرہ مقام سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

حکام نے حفاظتی اقدامات کے طور پر علاقے کو سیل کر دیا جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کر دیا گیا۔ کنٹینر کے اطراف حفاظتی حصار قائم کر کے گیس لیکیج پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔