رپورٹ: نویداکرم عباسی
ایبٹ آباد: تھانہ بکوٹ کی حدود ٹھنڈیانی برمی گلی اغوا شدہ خاتون کومظفرآباد سےبحفاظت بازیاب کرا لیا گیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 14 دسمبر 2025 بروز اتوار دن 2 جے کے قریب تھانہ بکوٹ کی چمیالی چوکی کی حدود ترکنہ برمی گلی کے مقام پر محمد معروف ولد عبدالغنی سکنہ چٹہ بٹہ مانسہرہ کی اہلیہ کو مہران گاڑی میں جاتے ہوئے ملزمان فیض اللہ ولد عبدالرشید سکنہ ریڑھ مانسہرہ اور عبدالرشید ولد فیض اللہ سکنہ ریڑھ مانسہرہ سمیت دیگر ملزمان نے اغوا کر لیا تھا۔ مدعی معروف اور اس کے بھائی تنویر کو جنگل میں رسیوں سے باندھ دیا ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو مظفرآباد کے مقام سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف دفعہ 365/341/148/149 PPC کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
واجع رہے تھانہ بکوٹ کے ایس ایچ او سردار نازک محمود اور ٹیم کی ایک ہفتہ میں یہ دوسری کامیابی ہے، پہلے پیخو نکر کی لڑکی کو پنجاب سے بازیاب کروایا اور اب اس خاتون کو آزاد کشمیر سے بازیزب کرا لیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos