فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوٹری، شادی کی تقریب میں نوسرباز55ہزار کے جعلی نوٹ دے کر اصلی لے اڑے

کوٹری: شادی کی تقریب میں مہمانوں کی شکل میں آئے افراد نے چونا لگا دیا،5۔5 ہزار روپے کے نقلی نوٹ دیے، ایک ہزار دے کر بقایا4۔4 ہزار روپے کے اصلی نوٹ لیے گئے،55ہزار روپے کے نقلی نوٹوں کے عوض 44ہزار روپے کے اصلی نوٹ لے کر رفو چکر ہوگئے۔ باراتیوں نے جال سازوں کی تلاش شروع کر دی

تفصیلات کے مطابق جامشورو شہرکی شادی کی تقریب میں جال سازی کا واقعہ رونما ہوا، ایم سی بی واپڈا کالونی کے قریب شادی کی تقریب میں آنے والے مہمانوں نے کھانے پینے کی مصروفیات کے بعد شادی کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کی جانب سے روایتی طور پر تحفہ میں دی گئی رقم جو ہال سے باہر جانے والے گیٹ پر موجود افراد کو دی جاتی ہے، اس کو تقریب کے اختتام پر گننے کے دوران انکشاف ہوا کہ 11مہمانوں نے فی کس پانچ پانچ ہزار روپے کے نوٹ تحفہ میں دی گئی رقم وصول کرنے والوں کو دیے اور سب نے یہی کہا کہ ایک ہزار روپے کاٹ کر چار ہزار روپے دے دیں اور ان کے نام کے آگے ایک ہزار روپے لکھ لیے جائیں۔

یوں آنے والے جعلسازوں نے نہ صرف دعوت میں خوب کھانے پر بھی ہاتھ صاف کیا اور پھر پانچ ہزارکے 11جعلی نوٹ دے کر 44ہزار روپے وصول کر کے خاموشی سے نکل گئے۔ اس انوکھی جعلسازی پر سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد لیتے ہوئے شادی کی تقریب میں جال سازی کرنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔