فائل فوٹو
فائل فوٹو

انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر وزیراعظم اور محسن نقوی کی ٹیم اور قوم کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے ان نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے، انڈر 19 ٹیم بلاشبہ مستقبل میں بھی ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی سمیت تمام ٹیم منیجمنٹ خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

دریں اثنا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی اور کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچ سرفراز احمد اور مینجمنٹ اسٹاف کو بھی مبارکباد دی۔

محسن نقوی پاکستان کرکٹ ٹیم کی سپورٹ کے لیے گراؤنڈ میں آئے شائقین سے بھی ملے۔ شائقین نے محسن نقوی کو انڈر 19 کاایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔