عمران خان کی کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں،  نوازشریف کو کردار ادا کرنا پڑے گا،  فوٹو سوشل میڈیا
عمران خان کی کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں،  نوازشریف کو کردار ادا کرنا پڑے گا،  فوٹو سوشل میڈیا

نیامیثاق جمہوریت چاہیے، نوازشریف کردار اداکریں۔ سعدرفیق

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں، اس وقت نوازشریف کو کردار ادا کرنا پڑے گا، نوازشریف سب سے بڑے ہیں، انہیں آگے آکر بات کرنا پڑے گی، بات کریں تاکہ مخالفین پر دبائو کم ہو۔ سیاست دان کی بات کو سننا ہوگا، پاکستان کو ایک نئے سیاسی معاہدہ کی ضرورت ہے ، ہمیں ایک نیا میثاق جمہوریت چاہیے، سیاست دان بات کریں گے تو توقع ہے اسٹیبلشمنٹ بھی اس کو سپورٹ کرے، ہر سطح پر اس بات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئیے۔

خواجہ سعد رفیق نے ایوان اقبال میں منعقدہ خواجہ رفیق شہید کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ تحریک انصاف نے ہماری ساری پارٹی پر ایکشن کیا، جب کسی کو سزا ہوتی ہے مجھے کبھی خوشی نہیں ہوتی، ہم نے سیاست کو داو پر لگا کر ریاست کو بچایا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حکومت تاریخی کام کر رہی ہے، سب کام اور محنت کے ثمرات نہیں مل رہے، آج پنجاب کو گالی بنادیا گیا ہے، میں چاہتا ہوں کہ سبق سیکھا جائے، پاکستان کے نام پر آکٹھا ہونا چاہئے، لڑائیوں میں پاکستانیوں کا اوور کتنا وقت ضائع ہوگا۔

سعد رفیق نے کہا کہ سیاست دانوں کا کام ہے کہ وہ اپنے آپ کو اہل ثابت کریں ، ہم نے پاکستان کیلئے پیپلزپارٹی کو برداشت کیا، ہمیں لوگوں سے بات کرنا ہوگی، بانی تحریک انصاف کی اپنی غلطیاں بہت ہیں، دوبار ہم گئے لیکن بانی تحریک انصاف نہیں مانے، اگر وہ اپوزیشن میں چلے جاتے تو نہ 9 مئی ہوتا نہ وہ جیل میں ہوتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔