سردیوں میں بہت سے لوگ زیادہ بھوک محسوس کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ زیادہ کھانا کھاتے ہیں، خاص طور پر گرم اور زیادہ کیلوریز والی غذائیں زیادہ کھائی جاتی ہیں۔ اگرچہ وزن بڑھنے کی وجہ عام طور پر کم درجہ حرارت کو سمجھا جاتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل وجہ دن کا چھوٹا ہونا، حیاتیاتی اضطراب اور معمولی ہارمونل تبدیلیاں ہیں۔
فلوریڈا کے غذائی ماہر اعصاب ٹموتھی فرائی نے بتایا کہ سردیوں میں بھوک میں تبدیلی کا تعلق درجہ حرارت سے زیادہ دن کی روشنی میں کمی اور سورج کی روشنی سے دوری سے ہے جس سے جسم کی اندرونی گھڑی متاثر ہوتی ہے۔ کچھ تحقیق بتاتی ہے کہ لوگ جسم میں حرارت پیدا کرنے کے لیے سرد ماحول میں زیادہ کھاتے ہیں لیکن یہ تمام افراد پر یکساں لاگو نہیں ہوتا۔
برطانوی ڈاکٹر کرسٹل ولی کہتی ہیں کہ یہ صرف بھوک نہیں بلکہ دماغ کا کم روشنی اور بگڑتے ہوئے مزاج کی تلافی کرنے کا ایک طریقہ ہے جو انسان کو ضرورت سے زیادہ کھانے کی طرف مائل کر دیتا ہے۔ دن کی روشنی میں کمی ان ہارمونز کو بدل دیتی ہے جو بھوک پرکنٹرول کرتے ہیں اور کاربوہائیڈریٹ کی طلب بڑھاتے ہیں کیونکہ وہ عارضی طور پر مزاج کو بہتر کرتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos