فائل فوٹو
فائل فوٹو

شاہ محمود قریشی کی رہائی کے حوالے سے ڈاکٹر شائستہ جدون کا انکشاف

اسلام ٓآباد:  مسلم لیگ نون کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی جلد رہاہونے والے ہیں،پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرنا چاہتی تو حکومت کو بھی اس کی ضرورت نہیں وہ ہمیشہ یو ٹرن لیتے ہیں  اس کا انتظار کریں کہ وہ کب یو ٹرن لیتے ہیں۔

امت ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے  ڈاکٹرشائستہ جدون نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کی سزائیں  عادلتوں سےختم ہو رہی ہیں،لگتا ہے وہ جلد رہا ہو جائیں گے،حکومت سے ان کی کوئی ڈیل نہیں چل رہی  جوبھی واپس آنا چاہتا ہے، وہ ہمارے لیے قابل قبول ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے، غدار وطن کا احتساب شروع ہو چکا ہے، جو لوگ پاکستا ن سے محبت کرتے ہیں وہ ملک کی اونچی اڑان دیکھنا چاہتے ہیں،جوبھی چیف ڈیفنس اسٹاف جنرل عاصم منیر اور شہباشریف  کا ساتھ دینا چاہتے ہیں اگر وہ  مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔