فوٹو امت
فوٹو امت

پشاور پولیس کا کارنامہ ، رواں ماہ 11دلہوں کو حوالات کی سیر کرائی

پشاور: کیپٹل سٹی پولیس نے پشاور میں شادی بیاہ کی تقاریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا،رواں ماہ 11دلہوں کو حوالات کی سیر کرائی۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس نے پشاور میں شادی بیاہ کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے گرفتاریاں شروع کر دیں، رواں ماہ میں اب تک ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 11دلہوں کو حوالات کی سیر کرائی۔

پولیس کے مطابق افسران کی جانب سے شادی تقریبات میں ہوائی فائرنگ  کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سخت ہدایات ملی  ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رواں ماہ  ہوائی فائرنگ کرنے پر 11دلہوں  گرفتار کر کے  اسلحہ اور گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئی  ہیں۔

ہفتے کی شب  پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دُلہے طاہر شاہ  کو پھولوں کے ہار سمیت گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا۔ واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

حکام کے مطابق شادی کی تقریب میں اگرچہ فائرنگ دُلہے کے دوست یا رشتہ دار کرتے ہیں، تاہم قانونی طور پر ذمہ داری دُلہے پر عائد ہوتی ہے جس کے باعث فائرنگ کرنے والے کے بجائے دُلہا بھی براہ راست کارروائی کی زد میں آتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے بلکہ اس سے خوف و ہراس بھی پھیلتا ہے، اسی لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جا رہی۔

پولیس  نے عزم ظاہر کیا کہ  ہوائی فائرنگ کے ناسور کو مکمل ختم کریں گے ، عوام کو بھی چاہیے کہ وہ  تعاون  کریں۔پ

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔