پنجاب کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سردیوں کی چھٹیاں۔ بی ایس پروگرامز مستثنیٰ

پنجاب کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آج سے موسم سرماکی تعطیلات شروع ہورہی ہیں۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کردیا ہے، جس کے تحت سرد موسم کے باعث تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل رہیں گی۔تاہم 4 سالہ بی ایس ڈگری پروگرامز کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، جن کے تحت متعلقہ تدریسی یا تعلیمی سرگرمیاں تعطیلات کے دوران بھی جاری رہیں گی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تحت پنجاب کے تمام سرکاری و نجی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔اطلاق صوبہ کے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام اداروں پر ہوگا۔ تعلیمی ادارے 12 جنوری 2026 بروز پیر سے معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

پنجاب کے سکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات گذشتہ روزشروع ہوگئی تھیں جو 10جنوری تک جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔