خان پور میں موٹر وے ایم 5 پر بس اور ایمبولینس کے درمیان خوفناک تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
واقعہ ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب پیش آیا، جہاں کراچی سے ڈیڈ باڈی لے کر شہر سلطان جانے والی ایمبولینس مسافر بس سے پیچھے سے ٹکرانے کے نتیجے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس تصادم میں ایمبولینس میں سوار ڈرائیور سمیت 4 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور عوام کو ٹریفک میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos