اسلام آباد،اسلام آباد ایکسپریس کھاریاں میں حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ریلوے کے ترجمان کے مطابق 107 اپ اسلام آباد ایکسپریس کے انجن کا ایک پہیہ لالہ موسیٰ اسٹیشن کے قریب ٹوٹ گیا۔ ٹرین لاہور سے اسلام آباد آ رہی تھی، جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔
اسی دوران راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرین سرائے عالمگیر کے پاس روک دی گئی، جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی دیر تک انتظار کرنا پڑا۔ کھاریاں، سرائے عالمگیر، کریالہ اور پرانی جہلم میں ٹرین کی روانی متاثر رہی۔
ریلوے ٹیمیں متاثرہ ٹرین کی بحالی میں مصروف ہیں اور بحالی کے بعد ٹرین دوبارہ روانہ کر دی جائے گی۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos