کرک میں دہشتگردوں نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
ڈی پی او کرک سعود خان نے فائرنگ کے واقعے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس موبائل میں 5 اہلکار سوار تھے۔
شہید ہونے والے اہلکاروں کی میتیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ شہداء میں شاہد اقبال، صفدر، عارف، سمیع اور محمد ابرار شامل ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔ حملے کے بعد بھارتی نفری کو بھی واقعے کی جگہ پر بھیج دیا گیا ہے اور شواہد جمع کرنے کا عمل جاری ہے۔
کرک میں یہ حملہ گشت کے دوران پیش آیا، اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos