سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی بیوی بشریٰ بی بی کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔
عدالت نے 9 مئی کے واقعات سمیت دیگر پانچ مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت کی مدت 27 جنوری تک بڑھا دی ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ پیشی پر بانی پی ٹی آئی کو ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ زیر سماعت تمام پانچ مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مقررہ تاریخ تک گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ ساتھ ہی فریقین کو مقدمات میں پیش رفت کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخ پر باقاعدہ دلائل کے ساتھ آگے بڑھائی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos