پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی نجکاری:بولی کا پہلا مرحلہ مکمل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے 75 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے بولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ نجکاری کے عمل میں تین پری کوالیفائیڈ کنسورشیمز نے اپنی بولیاں جمع کرا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ساڑھے تین بجے میڈیا کی موجودگی میں سیل بند بولیاں کھولی جائیں گی۔ کامیاب بولی دہندہ کو بقیہ 25 فیصد حصص خریدنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔ بولی سے حاصل ہونے والی رقم کا 92.5 فیصد پی آئی اے میں دوبارہ سرمایہ کاری کے لیے استعمال ہوگا جبکہ 7.5 فیصد قومی خزانے میں جمع کرایا جائے گا۔

بولیاں جمع ہونے کے بعد مہربند لفافوں کو باقاعدہ ڈبے میں رکھا جائے گا، جس کے بعد نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں ریفرنس قیمت کا تعین کیا جائے گا۔ قومی ایئرلائن کے 25 فیصد حصص حکومت کے پاس بطور قیمتی اثاثہ برقرار رہیں گے، جبکہ کامیاب بولی دہندہ کو اختیار ہوگا کہ وہ یہ حصص خریدے یا حکومت کے پاس چھوڑ دے۔

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد بولی دہندگان سے موصول ہونے والی دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے، جس کے بعد نجکاری کمیشن 90 دن کے اندر تمام قانونی کارروائی مکمل کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔