کچری بازار خانیوال میں میونسپل کمیٹی کے دفتر سے چند فٹ کے فاصلے پر نالے پر حفاظتی سلیب نہ ہونے کی وجہ سے تین کمسن بہن بھائی کھلے نالے میں گرنے سے بال بال بچ گئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاندان مصروف کچہری بازار میں خریداری کے لیے آیا تھا۔ نالے کھلے ہونے کی وجہ سے بچے حادثاتی طور پر گٹر میں گر گئے۔جائے وقوعہ پر موجود چوکس شہریوں نے بروقت بچوں کو باہر نکال کرجانی نقصان ہونے سے بچالیا۔
واقعے کے بعدشہریوں نے ضلعی انتظامیہ کو ناقص اور لاپروائی پر مبنی پالیسیوں پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ مین ہول کے ڈھکن غائب ہونے اور سیوریج کے نالے کھلے ہونے کی وجہ سے ایسے واقعات شہر بھر میں معمول بنتے جا رہے ہیں۔مکینوں نے شہری انفراسٹرکچر کی حالت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر میونسپل کمیٹی کے دفتر کے باہر ایسی خطرناک صورتحال رہی تو شہر کے دیگر حصوں میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کمشنر ملتان سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دینے کا مطالبہ کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos