بونڈی بیچ حملے کے دوران سر میں گولی لگنے والا نوجوان پولیس افسر معجزانہ طورپر بچ گیااورصحت یاب ہونے پر اسے ہسپتال سے گھربھیج دیا گیا ہے۔
پروبیشنری کانسٹیبل جیک ہیبرٹ، جو صرف چار ماہ پہلے پولیس فورس کا حصہ بناتھا، ہنوکا کی تقریب میں گشت کر رہا تھا جب 2 بندوق برداروں نے فائرنگ کر دی۔اس واقعے میں 40 سے زیادہ افراد زخمی اور 15 ہلاک ہو گئے تھے۔
22 سالہ نوجوان پولیس افسر کو کندھے پر بھی چوٹ لگی تھی، اس کی ایک آنکھ سے بینائی ختم ہوگئی لیکن اب وہ گھر پر صحت یاب ہو رہا ہے۔اہل خانہ کا کہناہے کہ ایک خاندان کے طور پر، ہم اس سے زیادہ کچھ نہیں مانگ سکتے تھے – جیک کا گھر پرہونا، واقعی ایک معجزہ کی طرح لگتا ہے۔اب وہ گھر پر ہے صحت یاب ہو رہا ہے۔
حملے کے دوران گولی لگنے کے بعد بھی، کانسٹیبل ہیبرٹ تہوارمیں شریک لوگوں کی مدد کرتا رہا ۔اس کے بہت سے ساتھیوں نے بتایا کہ جیک نے کس طرح یہ سب کیا،ان کا کہناتھاکہ وہ خطرے سے دور نہیں گیا بلکہ مدد کے لیے لوگوں کی طرف بڑھا۔
کانسٹیبل جیک فائرنگ میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں میں سے ایک تھا، دوسرا افسر کانسٹیبل سکاٹ ڈائیسن، 25، ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos