لاہور: وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 26 دسمبر بروز جمعہ لاہور کا دورہ کریں گے، پنجاب اسمبلی آمد کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے اسپیکر آفس کو آگاہ کردیا۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی حزبِ اختلاف کے اراکین سے ملاقات کریں گے اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی گفتگو کریں گے۔ معزز وزیرِ اعلیٰ شام 8:00 بجے تک اسمبلی میں موجود رہیں گے۔، آپ سے گزارش ہے کہ مذکورہ دورے کے لیے تمام ضروری انتظامی اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، جن میں نشستوں کا انتظام، پروٹوکول اور میڈیا کوآرڈینیشن شامل ہے، تاکہ پروگرام بخوبی اور خوش اسلوبی سے منعقد ہو سکے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 26 دسمبر بروز جمعہ لاہور کا دورہ کریں گے،
پنجاب اسمبلی آمد کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے اسپیکر آفس کو آگاہ کردیا pic.twitter.com/U5S7Lfce0z— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) December 23, 2025
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos