فوٹو امت
فوٹو امت

طیاروں کی تعداد بڑھا کر 65 تک لے کر جائیں گے، عارف حبیب کا پہلا بیان

اسلام آباد: معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پی آئی اے کو حاصل کرنے کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی بولی سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا، بیرونی سرمایہ کار پاکستان کی طرف راغب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عارف حبیب نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی آئی اے کی بولی سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا، بیرونی سرمایہ کار پاکستان کی طرف راغب ہوں گے ، حکومت نے بہت شفاف انداز میں پی آئی اے کی نجکاری کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے ، ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، پی آئی اے نے اچھے دن دیکھے ہیں، پہلے مرحلے میں آپریشنل طیاروں کی تعداد 38 کریں گے اور پھر تعداد 65 تک لے کر جائیں گے، پی آئی اے عملے کو اعتماد دیں گے ، مزید لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔