اڈیالہ روڈراولپنڈی کے ڈھلہ گائوں میں جنگلی جانور(سور)کے حملے سے بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو اہل کاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے طبی امداد سے خون کے بہا ئوکو فوری طور پر روک دیا۔
اہل خانہ کے مطابق بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا، جنگلی جانور کے حملے میں زخمی ہوا۔
متاثرہ بچے حسنین کی عمر 10 برس ہے، اس کے پیٹ اور ٹانگوں پر شدید گہرے زخم آئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos