تصویر اٹک پولیس

کرسمس پر سیکیورٹی کے لیے چرچزمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشقیں

ضلع اٹک میں ہنگامی حالات سے نمٹنے اور سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کے لیے مختلف چرچز میں موک ایکسرسائزز کا انعقاد کیا گیا۔ ان ایکسرسائزز کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال میں پولیس کے فوری ردِعمل، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور باہمی کوآرڈینیشن کے معیار کا اندازہ لگانا ہے۔

سیکیورٹی مشقوں میں اٹک پولیس، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے شرکت کی اور مختلف ہنگامی حالات سے نمٹنے کی عملی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر مذہبی مقامات کی سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایسے حفاظتی اقدامات اور موک ایکسرسائزز کا مقصد فورس کو ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رکھنا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے تاکہ ہر شہری بلا خوف و خطر اپنے تہوار کو منائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔