راولپنڈی:اڈیالہ روڈ ڈھلہ گاؤں میں جنگلی خنزیر کا حملہ

راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ، ڈھلہ گاؤں میں جنگلی جانور کے حملے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 10 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق حسنین نامی بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک ایک جنگلی خنزیر نے اس پر حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں بچے کے پیٹ اور ٹانگوں پر گہرے زخم آئے۔ واقعے کے فوراً بعد اہلِ علاقہ نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور خون کے بہاؤ کو قابو میں کیا، جس کے بعد زخمی بچے کو مزید علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچے کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و تشویش کی فضا پائی جاتی ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ اور وائلڈ لائف حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلی جانوروں کی آبادی میں داخلے کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔