نوابشاہ:تیز رفتار مسافر وین ٹرالی سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق

نوابشاہ کے علاقے مہران ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین ایک ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دیگر دو زخمی ہسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 10 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر امدادی ٹیموں نے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

پیپلز میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ تصادم کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔