پاک چین تعلقات خصوصی اور اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر کھرے ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوستی نے ملک میں انفراسٹرکچر، صنعت اور ثقافتی ترقی کے نئے دور کی بنیاد رکھی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاک چین تعلقات خصوصی اور اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں، جس نے ہوائی اڈے، بندرگاہیں، سڑکیں اور پل تعمیر کرنے میں مدد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتی سطح پر بھی اثرات مرتب ہوئے، اور دونوں ممالک کے شہری ایک دوسرے کی زبان میں مہارت حاصل کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سی پیک منصوبے کو پاک چین دوستی کی عظمت کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کی معیشت کی بحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔