ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے گاؤں گرہ جہان خانی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے آپریشن کے دوران فائرنگ کی اور اس دوران دھماکا بھی ہوا۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت خیام اور دلاور کے طور پر ہوئی، جو تحصیل کلاچی کے رہائشی تھے۔
سیکیورٹی فورسز علاقے کو کلیئر کر رہی ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos