فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست مرتب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر نان فائلرز کو نوٹس بھیجے جا چکے ہیں، جن میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔
ایف بی آر کے حکام کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کو دستاویزات کے ساتھ گزشتہ تین سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے ہوں گے۔ شناختی کارڈ کے ذریعے ایف بی آر آن لائن اور گھر پر نوٹس بھیج رہا ہے تاکہ تمام افراد قانونی تقاضے پورے کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos