سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ،فی تولہ 2 ہزار روپے مزید مہنگا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 402 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں ایک سال کے دوران ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 262 روپے سے زائد اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث خریداروں میں تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری قرار دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔