اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخابات پر حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر بنچ میں شامل تھے۔
درخواستگزار عبدالقادر کی جانب سے کامران مرتضیٰ پیش ہوئے،کامران مرتضیٰ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں حلقہ بندیاں 2017کی مردم شماری کے تحت ہوئیں،اب2023کی مردم شماری نوٹیفائی ہو چکی ہے،انتخابات نئے حلقہ بندیوں کے تحت ہونے چاہئیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos