فائل فوٹو
فائل فوٹو

یو اے ای کے صدر 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سمیت مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دو طرفہ امور اور پاک یو اے ای تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔ دورے کے دوران اہم معاشی تجارتی معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سلیم محمد سلیم البواب الزابی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔

وزیراعظم نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور استحکام میں معاونت کے لیے اہم شعبوں میں متحدہ عرب امارات کو مزید سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔