لاہور: پنجاب میں 4 سال بعد آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات مارچ 2026 میں ہوں گے۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیکٹا کی جانب سے سالانہ بورڈ امتحانات کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔ اور پیکٹا کے زیر اہتمام بورڈ امتحانات 5 مارچ سے شروع ہوں گے۔پیکٹا کی جانب سے امتحانات کی تیاری کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اور پنجاب بھر میں ایک پیٹرن پر امتحان منعقد کیا جائے گا۔
پیکٹا حکام کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے فوکل پرسنز کی نامزدگیاں منگوا لی گئی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos