پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان مالی اسکینڈل میں گرفتار ملزم سرتاج کی ضمانت خارج کرتے ہوئے نیب انکوائری کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے کوہستان مالی اسکینڈل میں گرفتار ملزم سرتاج کی ضمانت اور نیب کارروائی کے خلاف درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ملزم 37 ارب روپے کے کوہستان اسکینڈل میں نیب کو مطلوب ہے۔نیب ریکارڈ کے مطابق ملزم کو 220 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے ۔
فیصلے میں کہاگیا ہے کہ نیب کے مطابق ملزم کے اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشن مرکزی ملزمان کے اکاؤنٹس سے ہوئی ہے ، نیب کے مطابق ملزم کے تمام بینک اکاؤنٹس کی فرانزک اور بینک سٹیٹمنٹ کی تصدیق کی گئی ہے، ملزم اتنے بڑے پیمانے پر ٹرانزیکشن کی وضاحت نہیں دے سکا۔
فیصلے میں لکھ گیا ہے نیب کے مطابق ملزم اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہے، ملزم اس میں شامل ہے ، عدالت اس سٹیج پر نیب کے تحقیقات اور کاروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی ۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کی گرفتاری مجاز اور متعلقہ فورم نے کی ہے۔ ملزم کی استدعا منظور کر کے ریلیف دینا قبل از وقت ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos