اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کل فضائی حدود عارضی طور پر بند رہے گی،اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا۔
پی اے اے کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی متاثر ہوگی،کل مخصوص اوقات میں اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازیں معطل رہیں گی۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کل صبح10بجکر 55منٹ سے 11بجکر 55منٹ تک پروازیں معطل رہیں گی۔اسی طرح کل دوپہر2بجکر 25منٹ سے 3بجکر 25منٹ تک بھی پروازیں معطل رہیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos