تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ میں شہزاداکبر پر قاتلانہ حملہ ہواہے۔پارٹی کے ویریفائیڈوٹس ایپ چینل گروپ ” پی ٹی آئی آفیشل” میں کہا گیاہے کہ آج صبح کیمبرج ،برطانیہ میں نامعلوم حملہ آور نے شہزاداکبر کے گھر جاکر ان پر حملہ کیا ۔
پی ٹی آئی کا مزید کہناہے کہ 25تا30سال عمر کے حملہ آورنے شہزاداکبر کے چہرے پر مکے برسائے جس کے باعث ان کی ناک اور جبڑا فریکچرہوگیا، اور وہ ہسپتال میں ہیں۔
تحریک انصاف کے مطابق مقامی پولیس نے تمام تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور تفتیش جاری ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں بطور مشیر داخلہ وحتساب خدمات انجام دینے والے شہزاد اکبر پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos