مسلح افواج کی طرف سے بابائے قوم کوزبردست خراج عقیدت

عسکری قیادت نے بابائے قوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پرچیف آف آرمی سٹاف ، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف؛ اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بابائے قوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

عسکری قیادت نے کہا ہے کہ مسلح افواج قائداعظم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر مبنی مضبوط، خودمختار، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

دریں اثنا مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب آج کراچی میں منعقد ہوگی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دستہ گارڈز کے فرائض سنبھالے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔