پشاور میں علیمہ خان کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کے رویے پر شکایت کے بعد انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے اندر تنازع کھڑا ہو گیا، جس کے نتیجے میں آئی ایل ایف پشاور کے ضلعی صدر مبشر منظور نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب علیمہ خان نے اڈیالہ جیل نہ پہنچنے پر ایڈووکیٹ جنرل کے خلاف شکایت درج کرائی۔ اس شکایت کے بعد ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور آئی ایل ایف کے ضلعی صدر کے درمیان اندرونی اختلافات پیدا ہوئے۔ پشاور میں آئی ایل ایف کے آفیشل گروپ میں معاملہ زیر بحث آنے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی اور تلخ کلامی کے دوران ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
استعفیٰ دینے والے صدر مبشر منظور نے کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی کا رویہ ناقابل برداشت تھا اور ایسے ماحول میں اپنی ذمہ داری نبھانا ممکن نہیں رہا۔ اس واقعے کے بعد آئی ایل ایف کے اندرونی معاملات میں اصلاحات اور مزید اقدامات کے امکان ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos