بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج تمام ٹرین سروسز مکمل طور پر معطل رہیں گی۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اطلاعات کے مطابق آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس، کراچی کے لیے بولان میل اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس معطل رہیں گی۔ اس کے علاوہ چمن ٹرین بھی آج مکمل طور پر نہیں چلے گی۔
ریلوے حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ضروری معلومات کے لیے ریلوے کی ویب سائٹ یا متعلقہ اسٹیشنز سے رابطہ کریں اور سفر کی منصوبہ بندی اس مطابق کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos