بھارت میں کرسمس کی سرکاری چھٹیاں منسوخ

بھارت کے ریاست اتر پردیش میں مسیحی برادری کے خلاف ایک اور متنازع اقدام سامنے آیا ہے، جہاں سرکاری اسکولوں میں کرسمس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی حکومت نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کرسمس کے موقع پر چھٹی دینے کے بجائے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ کی تقریبات منعقد کی جائیں۔

یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارت کے مختلف حصوں میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے خلاف تشدد، ہراسانی اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

اس اقدام پر بھارتی کانگریس کی ترجمان سوپریا شرینات نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پورے ملک میں نفرت کو فروغ دے رہے ہیں اور مذہبی اقلیتوں کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔