کراچی،بھتہ خورگروپ بچوں اوربیروزگاروں کو استعمال کر رہے ہیں:وزیر داخلہ

کراچی: سندھ کے وزیر داخلہ ضیا لنجار نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوروں نے نئے طریقے اپنائے ہیں، جس میں وہ بچوں، بیروزگار اور جرائم پیشہ افراد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ ای چالان سسٹم ٹریفک بہتر بنانے کے لیے متعارف کروایا گیا، جس کے بعد حادثات اور اموات کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ضیا لنجار نے کہا کہ بھتہ خور گروپس زیر تعمیر عمارتوں کی تصاویر بنواتے اور معلومات اکٹھی کراتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھتہ خوری کی پشت پناہی نہیں ہو رہی اور ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ 2024 سے 2025 کے دوران کراچی میں 172 بھتہ خوری کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے 76 کیسز بھتہ خوری سے متعلق تھے۔ پولیس نے اب تک 100 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا اور 6 ملزمان کو مقابلے میں ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوئے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بھتہ خوری کے واقعات کو چھپایا نہیں جائے گا اور متعلقہ گروپس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔