وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو پہلی بار مذاکرات کی پیشکش نہیں بلکہ سات مرتبہ مذاکرات کی دعوت دی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کے ڈیسک پر جا کر ان سے مذاکرات کی آفر کی تھی، تاہم پی ٹی آئی نے مذاکرات کی بات کو مذاق میں اڑا دیا۔
اختیار ولی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس اختیار نہیں تو مذاکرات مسترد کر دیں اور رونا دھونا بند کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے کام پر فوکس ہے اور پی ٹی آئی میں جہاں بھی دو سے چار لوگ اکٹھے ہوتے ہیں، اپنا گروپ بنا لیتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos