ٹانک میں مدرسے پر ڈرون حملے سے 9بچے زخمی

 خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایک کواڈ کاپٹر ڈرون نے ایک مدرسے کو نشانہ بنایا جس سے نو بچے زخمی ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ  مبینہ طور پر ڈرون نامعلوم سمت سے آرہا تھا جب وہ عمارت سے ٹکرا گیا، جس سے اندر موجود بچے زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کی شناخت 12 سالہ ریحان، 10 سالہ فرمان، 11 سالہ خیام، 13 سالہ حبیب الرحمان، 12 سالہ نسیم صبائی، 15 سالہ مستانہ، 12 سالہ ولی محمد، 8 سالہ شفیع اور 9 سالہ علی کے نام سے ہوئی ہے۔تمام زخمی بچوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پرمعلومات نہیں دی گئیں۔

یہ واقعہ صوبے میں عسکریت پسندوں کی طرف سے کواڈ کاپٹر ڈرون کے استعمال پر بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون کے ماخذ اور مقصد کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔