ساگا ڈیجیٹل اے آئی پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اے آئی سے چلنے والا میڈیا آؤٹ لیٹ ہے ۔اسے ممتازصحافی امر گرڑونے قائم کیا ہے۔یہاں صحافتی مقاصدکے لیے مختلف قسم کے سافٹ ویئر اور AI سے تیار کردہ مواد استعمال کیاجاتا ہے۔گروڑنے بتایاہےکہ یہاں ا ے آئی نظام 40 فیصد مواد تیارکرتاہے۔AI پریزنٹرز کا استعمال کیمرے پر بولنے کے لیے کسی کی خدمات حاصل کرنے کے مقابلے میںسستا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ AI سے تیار کردہ مواد کو انسانی کاوش کے طور پرآگے بڑھا نے کی کوشش نہیں کرتے۔ گرڑو نے کہا کہ ان کے AI کردار صرف وہی کہتے ہیں جو ا کو دیئے گئے اسکرپٹ میں ہے، ہم تصاویر تیار کرتے ہیں، اسکرپٹ لکھتے ہیں، اور وہ صرف اسے پڑھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ا ے آئی کیریکٹرز کے کئی فائدے ہیں، جیسےخبروں کو مستقل اور غیر جانبدارانہ انداز میں پہنچانے کی صلاحیت اور معلومات کو پرکشش طریقوں سے پیش کرنا۔ وہ تھکاوٹ یا تعصب کے بغیر 24/7 بھی دستیاب ہوسکتے ہیں۔
اس نیوزروم میں 5 افراد کی ٹیم 52 الگ الگ سافٹ ویئر پروگرام استعمال کرتی ہے، ہر ایک ویڈیوز کے مختلف پہلوؤں کو تیار کرتا ہے۔یہاں حقیقی لوگوں کی طرح AI کردار بھی بنائے گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos