امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کی رپورٹ میں خبردارکیا گیاہے کہ جنوبی ایشیامیں پاکستان اور چین پر مشتمل فضائی طاقت کا نیامحور ابھرنے کے لیے تیارہے۔رپورٹ کے مطابق خطہ ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جہاں پانچویں نسل کی جنگی صلاحیتیں غیر متناسب طور پر پھیل سکتی ہیں۔
پینٹاگون کی 2025 چائنا ملٹری پاور رپورٹ تصدیق کرتی ہے کہ بیجنگ نے پاکستان کو پانچویںنسل کے 40 جدید J-35 اسٹیلتھ فائٹرز کی پیشکش کی ہےجو پاک چین دفاعی تعاون میں فیصلہ کن اضافہ ہے اور بھارت کے مقابلے میں اسٹریٹجک ایئر پاور کی نئی تعریف وجودمیں آرہی ہے۔
دفاعی جریدے کا کہناہے کہ چینی پیش کش، بھارت کی جانب سے رافیل کی شمولیت کے بعد سے جنوبی ایشیائی فضائی طاقت میں سب سے زیادہ نتیجہ خیز پیش رفت ہوگی۔ رپورٹ میں تیزی سے بڑھتے چین پاکستان دفاعی اتحاد کو اجاگرکیا گیا ہے جس کا مقصد علاقائی فوجی توازن کو نئی شکل دینا ہے۔
جریدے کے مطابق یہ رپورٹ خاموشی سے امریکی کانگریس تک پہنچائی گئی ہے ۔
رپورٹ میں مزید وضاحت فراہم کی گئی ہے کہ مئی 2025 تک J-10Cکے 20 یونٹ پاکستان کو فراہم کیے گئے تھے۔یہ 2020 سے اب تک 36 طیاروں کے آرڈرکاحصہ تھے۔یہ امر اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ کس طرح اسلام آباد کو پہلے ہی چین کے بنیادی آپریشنل ایکسپورٹ کے لیے ٹیسٹ بیڈ کی حیثیت حاصل ہے۔
امریکی محکمہ دفاع نے رپورٹ میں کہا ہے کہ بیجنگ لچک دار شرائط اور ضمنی ادائیگیوں کاماڈل اپناکر پاکستان کی مالیاتی صورت حال سے ہم آہنگ صورت حال فراہم کرتاہے۔اس طرح دونوں کا اسٹرٹیجک انحصار گہرا ہوتا ہے۔
پینٹاگان کا کہناہے کہ بیجنگ نے اب پانچویں نسل کی جنگی مشینری کو توسیع پذیرجیوپولیٹیکل آلہ بنالیاہے جس کا مقصد مرکزی آپریشنل اور لاجسٹک سسٹم میں فضائی افواج کو مستقل حکمت عملی بنانا ہے۔
پاکستان کو برآمد پر مبنی اسٹیلتھ فائٹر کے لیے لانچ کسٹمر کے طور پر پوزیشن دے کر، چین بھارت اور اس کے مغربی سیکیورٹی پارٹنرز کے خلاف فوری اسٹریٹجک بالادستی کے بدلے ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کےنپے تلے خطرات کو قبول کرتے ہوئے، پانچویں نسل کے پلیٹ فارمز کی روایتی پختگی کے پیچ وخم کوبھی مؤثر طریقے سے کم کر رہا ہے۔
کانگریس کو بتایا گیاہے کہ اسلام آباد کے لیے، J-35 کی ممکنہ شمولیت محض طاقت کے ڈھانچے کی اپ گریڈیشن نہیں بلکہ ہوائی طاقت کے توازن کو عددی برابری پر مرکوز ڈیٹرنس کی طرف ری فریم کرنے کی ایک دانستہ کوشش ہے، جہاں اسٹیلتھ فائٹر، پہل کے ایڈوانٹیج ،مربوط اور مہلک مشینر ی کی بدولت ،بھارت کی بڑھتی جنگی انوینٹری کی تلافی کرتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos