فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

لاہور: خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے لاہور کے دورے کے دوران اُنھیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا 26 سے 28 دسمبر کے دوران پنجاب کے دورے پر ہیں۔

دورے کے دوران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا مختلف سرکاری و غیر سرکاری سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا پنجاب اسمبلی کے دورے کے دوران اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ وہ صحافیوں اور طلبہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کوٹ لکھپت جیل کا بھی دورہ کریں گے۔

دوسری جانب وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت مل گئی، سیکیورٹی بھی فراہم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعلی کے پی سہیل افریدی اور ان کے ہمراہ وفد کے داخلے کی باضابطہ منظوری دی، سہیل افریدی کے ہمراہ صوبائی وزرا، کابینہ ارکان، سینیٹرز ، ایم این ایز اور اراکین اسمبلی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سہیل آفریدی اور ان کے وفد کی مکمل فہرست اسمبلی سیکیورٹی کو فراہم کر دی گئی، پنجاب اسمبلی میں سہیل آفریدی کی اپوزیشن ارکان سے ملاقات اور خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔