لاہور: بسنت پرمفت سفر، حکومت کا فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان
December 26, 2025 · قومی
لاہور: پنجاب حکومت نے بسنت کے سلسلے میں چھ، سات اور آٹھ فروری کو لاہور میں بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان کر دیا۔
پنجاب حکومت کا لاہور میں بسنت سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں بسنت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور انتظامات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں تین روز کےلئے بسیں اور رکشے فری چلائے جائیں گے تاکہ لوگ کم سے کم موٹر سائیکل استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ تیس دسمبر سے ڈوراور پتنگوں سے متعلق مینوفیکچرنگ کی اجازت دے رہے ہیں۔