مریم نواز اور سہیل آفریدی

سہیل آفریدی کالاہورآمدپرخیر مقدم کرنے کے لیے پنجاب حکومت کا تصویری پیغام

پنجاب حکومت نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا  لاہورمیں خیر مقدم کرتے ہوئے سوشل میڈیاپرتصویری پیغام جاری کیا ہے جس پر لکھاگیاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب،ایک ذمہ دار قیادت۔ریاست کے عوا کے لیے ہمہ وقت موجود، بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت تیار۔

پوسٹ میں دونوں وزرائے اعلیٰ کی تصاویر ہیں ،دونوں کے درمیان تصویر کو الگ الگ حصوں میں تقسیم ہوتے دکھایا گیا ہے اور پس منظر میں جو مناظر دکھائی دیتے ہیں وہ دونوں صوبوں کی گورننس کا فرق ظاہرکرتے ہیں۔ مریم نوازشریف کی تصویر کے پس منظر میں ترقیاتی منصوبوں کو دکھایا گیا ہے ، سہیل آفرید ی کی تصویر کے نیچے ڈرگزکی تصویر دی گئی ہے۔پوسٹ میں نوڈرگ مافیین لاہور کا ہیش ٹیگ ہے۔

قبل ازیں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی لاہوآمد پر کہا تھا کہ یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں۔عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختون خوا کو لاہورآنے پرخوش آمدیدکہتے ہیں، پچھلی بارعلی امین گنڈاپور لاہور آئے تھے تو لاہورکی بتیاں دکھائی تھیں، وزیر اعلی کے پی بتیاں دیکھیں، روٹی کھائیں اور تصویریں کھینچیں۔انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی جو کچھ پنجاب میں دیکھیں اسے کے پی کے میں جاکر لاگو کریں، انہیں ان کی کابینہ نے کہا ہے کہ پشاورگندا بہت ہے، یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں، یہ سیاسی تفریح کریں یا معلوماتی تفریح کریں ان کو مکمل اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی لاہور پہنچ گئے جہاں وہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان سے ملاقات اور خطاب کریں گے۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور وفد کے داخلیکی اجازت دے دی اور اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی آمد پرسیکرٹری پنجاب اسمبلی کو سکیورٹی کیلئے لکھ دیا ہے، اگر کسی نے بدتمیزی کی تو احتجاج کریں گے۔ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کی لاہور آمد کے موقع پر کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی خیبرپختونخوا نے آنا ہے تو ضرور آئیں کسی نے نہیں روکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔