بینظیر کی زندگی انصاف،امن اور جمہوریت کا روشن پیغام ہے:صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پوری زندگی اس بات کا عملی پیغام ہے کہ انصاف کے حصول کے لیے پرامن اور جمہوری طریقے سے آواز بلند کی جائے۔

بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کے بجائے اتحاد اور برداشت کو فروغ دینا ہی بے نظیر بھٹو کا مشن تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ انتقامی سیاست کے بجائے جمہوریت کو اصل بدلہ سمجھا جائے اور سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہ ہونے دیا جائے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو فرقہ واریت، عدم برداشت اور نفرت کے خلاف جدوجہد کرتی رہیں اور ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنے نظریات اور اصولوں پر قائم رہتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی، جو آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔